ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات میں تقریب حلف برداری کی تیاری ، 25 دسمبر کوہوسکتی ہے تقریب حلف برداری 

گجرات میں تقریب حلف برداری کی تیاری ، 25 دسمبر کوہوسکتی ہے تقریب حلف برداری 

Wed, 20 Dec 2017 00:20:02    S.O. News Service

احمد آباد19 دسمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بی جے پی نے غیر مرئی قوتوں کے تعاون و امداد سے گجرات اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی ہے ، بی جے پی نے 99 نشستیں حاصل کی ہیں اور اب بی جے پی نئی حکومت تشکیل دے گی۔ خیال رہے کہ 25 دسمبر کو حلف برداری کی تقریب منعقد کی جا سکتی ہے۔ بی جے پی نے کامیابی کے بعد فوری طور پر واضح کیا ہے کہ وزیر اعلی کا انتخاب ممبران اسمبلی کی میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔تاہم 99فیصدی قیاس کے مطابق وجے روپانی کو ایک بار پھر گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر منتخب کیا جا سکتا ہے ۔ اور بی جے پی کے ایک دوسرے اہم لیڈر نتن پٹیل کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ تفویض ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے جیت کے فوراً بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ تقریب حلف برداری کی تاریخ اسی ملاقات کے دوران طے ہوئی تھی ۔ در حقیقت 25 دسمبر کو بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی پیدا ہوئے تھے اور اس دن ان کی سالگرہ بھی ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ بی جے پی اس دن حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کرسکتی ہے ۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے 150 نشستیں جیت لینے کا دعویٰ کیا تھا ؛ لیکن 99 نشستیں ہی بی جے پی کی جھولی میں آسکی ، تاہم بی جے پی اس جیت سے خوش ہے ۔ 


Share: